حکومت پنجاب کے خدمت کارڈ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں نابینا حضرات کی رجسٹریشن کاعمل جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 13:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) حکومت کے خدمت کارڈ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں نابینا حضرات کی رجسٹریشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں1429نابینا حضرات رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے 684، ضلعی دفاتر میں467اور ٹول فی ہیلپ لائن کے ذریعے 282نابینا حضرات کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ اس امر کا اظہار صوبائی وزیرسو شل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے آج محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ اٹک میں88، بہاولنگر 20، بہاولپور40، بھکر4 ، چکوال 105، چینوٹ 65، ڈی جی خان10، فیصل آباد40 ، گوجرانوالہ57، گجرات33، حافظ آباد19، جھنگ62، جہلم12، قصور9، خانیوال 69، خوشاب65، لاہور129، لیہ6لودھراں7، منڈی بہاوالدین58، میانوالی44، ملتان67، مظفرگڑھ 57، ننکانہ صاحب10، نارروال11، اوکاڑہ12، پاکپتن8، رحیم یارخان22، راجن پور45، راولپنڈی69، ساہیوال22، سرگودھا122، شیخوپورہ18، سیالکوٹ10، ٹوبہ ٹیک سنگھ11اور وہاڑی9نابیناحضرات کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے جبکہ رجسٹریشن کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ان کی صلاحیتوں اور اہمیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :