ہری پور تحصیل کونسل کا باضابطہ اجلاس 7 ستمبر کو طلب

بدھ 2 ستمبر 2015 13:31

ہری پور۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ہری پور تحصیل کونسل کا اجلاس 7 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس ہری پور کے ٹی ایم اے ہال میں بروز سوموار صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ممبران تحصیل کونسل کو بھی اطلاع کی جا رہی ہے۔ تحصیل نائب ناظم سید احسن علی شاہ نے سیکرٹری تحصیل کونسل ہری پور کو ہدایت کی ہے کہ 7 ستمبر کوہونے والے پہلے اجلاس کے دعوت نامے ارسال کرنے کے ساتھ فون پر بھی اطلاع دی جا ئے۔ اجلاس کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرتے ہوئے انہیں حتمی شکل دی جا رہی ہے۔