دوڑ پل سے تعمیراتی مٹیریل اٹھانے پر پابندی عائد

بدھ 2 ستمبر 2015 13:31

ہری پور۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ضلعی انتظامیہ ہری پور نے دوڑ پل سے ریت، پتھر یا تعمیراتی مٹیریل کے اٹھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوڑ پل کے قریب اٹھائے جانے والے مٹیریل سے نقصان پہنچنے کا اندیشے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔جس کے مطابق دوڑ پل کے قریب 500 فٹ تک تعمیراتی مٹیریل نہیں اٹھایا جا سکے گا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔