ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ارشاد خان کی تجاوزات رکھنے والے سبزی فروشوں کو سخت وارننگ

بدھ 2 ستمبر 2015 13:31

ہری پور۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ارشاد خان نے مین بازار کے دورے کے دوران دکانوں کے سامنے تجاوزات رکھنے والے، تھڑے فروشوں اور سبزی فروشوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ دکانوں کے آگے تجاوزات نہ رکھیں، تمام دکاندار اپنی حد میں رہیں، آئندہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور کسی کو تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں نے تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کے اچانک دورہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔