Live Updates

اسلام آباد : معروف صحافی روف کلاسرا نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مابین مک مکا سے پردہ ہٹا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 13:27

اسلام آباد : معروف صحافی روف کلاسرا نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مابین مک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتی ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مک مکا محض پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نہیں بلکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان بھی ہو چکا ہے.

(جاری ہے)

اس راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیر مین بنا دیا گیا .

ان کا کہنا تھا کہ میاں محمود الرشید نے ن لیگ کے ساتھ سب سے زیادہ مک مکا کیا ہوا ہے. انہوں نے بتایا کہ میاں محمود الرشید نے شہباز شریف کے سستی روٹی ، لیپ ٹاپ سمیت دیگر کرپشن کیسز اور دانش سکول پراجیکٹ میں کی گی خورد برد کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نہیں جانے دیا. تاکہ پبلک اور میڈیا کو خبر نہ ہو. انہوں نے کہا کہ یہ مک مکا نہیں تو اور کیا ہے. رؤف کلاسرا نے اور کیا کہا آپ بھی سنئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات