وادی تیراہ،جیٹ طیاروں کی بمباری،15 دہشت گردہلاک،10 زخمی

بدھ 2 ستمبر 2015 13:19

وادی تیراہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 15دہشت گرد ہلاک 10زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 2ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پر وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2ٹھکانوں پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15دہشت گرد ہلاک 10زخمی ہو گئے ہیں جبکہ جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے 2ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ،کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے برآمد ہونے وال مال مسروْقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ،اور زخمی ہونے والے دہشت گرووں کو اپنی تحویل میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے ،کارروائی میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :