ایران نے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی اٹھالی

بدھ 2 ستمبر 2015 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ایران نے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی اٹھالی ، ایران اکتوبر 2015ء سے پاکستانی چاول کی برآمد شروع کردے گا ، پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایرانی وزارت زراعت ، وزارت صنعت ، محکمہ لائیوسٹاک ، وزارت اکنامک آفیئر اور پاکستانی وفد کے درمیان ایک ا علیٰ سطح میٹنگ میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد پاکستانی چاول کی درآمد کے حوالے سے طریقہ کار و ضوابط کو حتمی شکل دینے کیلئے اس وقت ایران میں موجود ہے وفد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر چین کا تین روزہ دورہ کررہا ہے جبکہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ لاہور میں ایرانی قونصل خانے میں پاکستانی وفد کے دورے سے متعلق مشاورت کررہا ہے پاکستانی وفد کی قیادت صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کررہے ہیں جبکہ ملک میں فرح جاوید ، وزیر زراعت محمد انجم شامل ہیں سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ انڈسٹریز نسیم صادق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اکتوبر سے چاول کی درآمد شروع کردیگا واضح رہے کہ حال ہی میں نومبر 2014ء میں 19رکنی ایرانی رائس امپورٹرز کے ایک وفد نے لاہور میں مختلف رائس ملز ، فارمز کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی چاول کی تجارت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا ایران دنیا میں سب سے بڑا رائس امپورٹر ہے انٹرنیشنل ٹریک سنٹر کے مطابق پچھلے سال ایران میں چاول کی مانگ دگنی ہوگئی ہے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین سمعی چوہدری نے چاول کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا یہ اقدام خوش آئند ہے تاہم پاکستانی وفد کو چین روانگی سے قبل پاکستانی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے اگر سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جاتی تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :