سیکولر ازم کا جھوٹا دعویداربھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا

بدھ 2 ستمبر 2015 13:11

سیکولر ازم کا جھوٹا دعویداربھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا

حیدرآباد/بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سیکولر ازم کا جھوٹا دعویداربھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔رواں سال بھارتی حیدرآباد میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی پر اپنا مذہبی تہوار منانے پر پا بندی عائد۔حیدرآباد کمشنر راہول بوجاء نے عیدالاضحی اور گنیش تہواروں پر کسی بھی قسم کے جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کر نے کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تا دیبی کاروائی کرنے کا انتباہ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر حیدرآباد را ہو ل بوجاء نے 17ستمبر سے 27ستمبر تک ضلع حیدرآباد کی حدود میں کسی بھی قسم کا کوئی جانور زبح نہیں کیا جائے گا علاقے کے تما سلاٹر ہاوسز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی یا عوامی مقامات(مندر،درگاہ) وغیرہ پریا عید الاضحی پر جانور ذبح کرنے کی ممانعت ہو گی۔کیونکہ ان تاریخوں کے دوران ہندوؤں کا مذہبی تہوار گنیش اور مسلمانوں کا مذہبی تہوار عید الاضحی آ رہی ہے۔