سرگودھا ،رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل کے اغواء میں ملو ث 2 اغواء کا ر پو لیس مقابلے میں ہلاک

بدھ 2 ستمبر 2015 13:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے رکن رانا جمیل کو تاوان کے عوض اغوا کرنے والے ثمبینہ ملزمان، سرگودھا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نے 30مئی 2014کو ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل کو موٹر وے پر اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مغوی رکن اسمبلی کو علاقے غیر میں منتقل کرتے ہوئے 10کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور 6ماہ بعد مبینہ طور پر 5کروڑ روپے لے کر رہا کردیا تھا۔ پولیس نے مردان کے علاقے میں کارروائی کے بعد ملزم عالم شیر اور نثار خان کو حراست میں لے کر چند روز قبل سرگودھا منتقل کردیا تھا۔ رات گئے اغوا کاروں کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے انہیں چھڑا لیا تھا، تاہم پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے موٹر وے بھیرہ انٹر چینج کے قریب اْسی مقام پر ملزمان کو ہلاک کیا، جہاں سے انہوں 15ماہ قبل رکن اسمبلی رانا جمیل کو اغوا کیا تھا۔