افغان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے افغان حکومت پاکستان کی مدد نہیں لے گی ‘ چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ

بدھ 2 ستمبر 2015 12:44

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے افغان حکومت پاکستان کی مدد نہیں لے گی ۔ ترجمان افغان چیف ایگزیکٹو نے ایک بیان میں کہاکہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناؤ کم کرنے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کے اگلے دور کیلئے اسلام آباد کی مدد نہیں لے گی۔

عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے خود کوشش کرے گا تاہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناؤکم کرنے کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سے مطالبات واضح ہیں، ان میں کوئی ابہام نہیں، دو طرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے پاکستان کو افغانستان کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :