پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 5 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے ‘ ملاقاتوں کا شیڈول جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں مصروفیات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 5 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے 6 ستمبر کو ایک بجے سے سہ پہر تین بجے تک وہاڑی اور چار سے چھ بجے تک ضلع لودھراں میں بلدیاتی پارلیمنٹری بورڈ کے ارکان ٹکٹ ہولڈرز،تحصیل و ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے ساڑھے چھ بجے سے آٹھ بجے تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور،جنرل سیکرٹری و انفارمیشن سیکرٹریوں سمیت الائیڈ ونگز کے صوبائی صدر و جنرل سیکرٹری ملاقات کرینگے سات ستمبر کو دوپہر ایک سے تین بجے بہاولنگر ضلع اور اس کی پانچ تحصیلوں کے عہدیدار ٹکٹ ہولڈر ملاقات کرینگے شام چار سے چھ بجے جنوبی پنجاب کی صوبائی اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران ملیں گے اسی روز جنوبی پنجاب کے سینئرپارٹی رہنماؤں اور کارکن بھی ملاقاتیں کرینگے آٹھ ستمبر کی دوپہر بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے ملاقات کرینگے تین بجے سہ پہر بلاول ہاؤس میں کسان کانفرنس ہوگی اور کسان وفود بلاول بھٹو زرداری سے ملیں گے نو ستمبر کو ضلع لاہور اورگجرات کے عہدیدار ‘ دس اور گیارہ ستمبر کو سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران وٹکٹ ہولڈرز بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کرینگے۔