کوئٹہ : چمن میں ایف سے اور حساس اداروں کی کارروائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 11:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : چمن میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کی. ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بارودی مواد ، راکٹس، آئی ای ڈیز اور خود کش جیکٹس بھی بر آمد کی گئی ہیں. ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے.