کراچی،گلستان جوہر میں گاڑی کی ٹکر سے بچے سمیت 3افراد زخمی

بدھ 2 ستمبر 2015 11:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گاڑی کی ٹکر سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو گلستان جوہر چورنگی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ زخمی ہوگیا،جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیاگیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد معمولی زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :