لاہور، کریم پارک میں کچرا کنڈی سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ، تفتیش شروع

بدھ 2 ستمبر 2015 11:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) لاہور کے علاقے کریم پارک میں کچرا کنڈی سے سات سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ،پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں سات سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی ہارون جوئیہ کے مطابق شفیق آباد کے رہائشی شکیل کا سات سالہ بیٹا حذیفہ رات کے وقت گھر سے نان لینے کیلئے نکلا اور واپس نہ آیا۔شکیل اپنے بچے کی تلاش میں نکلا تو اس دوران اسے کچرا کنڈی سے بچے کی لاش مل گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میو اسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :