گورنر سندھ نجی دورے پر دبئی روانہ،آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع

بدھ 2 ستمبر 2015 11:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے جہاں انکی آصف علی زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سندھ کی سیاسی صورتحال سنبھالنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گورنر سندھ دبئی روانہ ہو گئے جہاں وہ آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے الطاف حسین سے رابطہ نہ ہونے کے بعد گورنر سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاست کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔وہ دبئی سے پیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ بیرون ملک قیام کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائمقام گورنر ہونگے۔