عبدالحفیظ پیرزادہ، ماہر آئین و قانون،پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے ،روپورٹ
بدھ 2 ستمبر 2015 11:40
لندن/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) عبد الحفیظ پیرزادہ سپریم کورٹ کے کامیاب وکیل ،ملک کے ممتاز ماہر قانون ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اولین ارکان میں سے ایک، ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور معتمد تھے ، بھٹو صاحب کیخلاف قتل کے مقدمے میں اْن کی قانونی ٹیم کے رکن رہے۔عبد الحفیظ پیرزادہ ایک ممتاز سندھی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے ،وہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ عبد الستار پیرزادہ کے صاحبزادے تھے۔
عبد الحفیظ پیرزادہ نے پیشہ ورانہ کیرئر کا آغاز سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیا۔ وہ اْن 30 بنیادی ارکان میں سے تھے، جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ 30نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے سیاسی کیرئر کا آغاز بھٹو صاحب کے قانونی مشیر کے طور پر کیا۔(جاری ہے)
وہ ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی رہے اور انہیں پیچیدہ اور اہم قانونی مسائل پر مشورہ دیتے رہے۔
1970میں قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد حفیظ پیرزادہ نے وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالا اور ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسیوں کو تیز کرنے اور آگے بڑھانے میں مددکی۔1973 میں وزیر قانون اور انصاف بنے۔اس دوران انہوں نے بھٹو کی اہم اور پیچیدہ مسائل میں رہنمائی کی۔ وزیر قانون کی حیثیت سے عبد الحفیظ پیرزادہ اْس کمیٹی کے سرکاری رکن تھے ،جس نے 1973 کے آئین کا مسودہ تیار کیاتھا۔1977میں وہ ملک کے وزیر خزانہ بنائے گئے۔ اْسی سال وہ منتخب رکن قومی اسمبلی کے طور پر حکومت کی اْس سہ رکنی ٹیم کے اہم رکن تھے ،جس نے حزب اختلاف کے گروپ پی این اے سے ناکام مذاکرات کئے تھے۔ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد 17ستمبر 1977کو انہیں گرفتار کرلیا گیا ،تاہم 1978میں انہیں رہا کردیا گیا۔انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف قتل کے مقدمے میں بھٹو صاحب کی جانب سے وکالت کی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ان کے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات ہوگئے اور انہوں نے برطانیہ میں جلاوطنی اختیار کر لی۔1980 کے عشرے میں عبد الحفیظ پیرزادہ وطن واپس آگئے اور سیاست کو خیر آباد کہ کر مکمل طور قانونی شعبہ اختیار کرلیا۔وہ پاکستان کے کامیاب ترین وکلا میں شمار کئے جاتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.