پنجاب پولیس سے مقابلوں میں سنگین مقدمات میں ملوث 10ملزمان ہلاک

بدھ 2 ستمبر 2015 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پنجاب پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 10ملزمان کو ہلاک کردیا ۔بدھ کو پولیس حکام کے مطابق لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد اور سرگودھا میں ہونے والے مقابلوں میں مارے جانیوالے 10میں سے 8ملزمان پولیس کی حراست میں تھے۔پولیس کے مطابق مختلف شہروں میں ہونیوالے ان مقابلوں میں مرنیوالے ملزمان سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔

فیصل آباد میں تھانہ گڑھ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکووٴں کو لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں چھپے ہوئے ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کیلئے حملہ کر دیا،اور اپنیہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ڈاکو بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے مرنے والے ڈاکووٴں کی شناخت حسن اور عسکری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ادھر شیخوپورہ کے علاقے ایشر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکووٴں کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقے ایشر کے قریب تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر موقعے پر پولیس پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووٴں نے پولیس پارٹی فائرنگ شروع کر دی۔ تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے مگر ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :