جہلم میں2اور بہاولپور میں ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

بدھ 2 ستمبر 2015 11:34

جہلم/ بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )ملک بھر کی جیلوں میں قتل کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔جہلم میں 2 مجرموں اور بہاولپور میں ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں سزائے موت کے 2 قیدیوں ظہور حسین اور ارشد محمود کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مجرم ظہور حسین نے1992 میں معمولی جھگڑے پر 3 افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ مجرم ارشد محمود نے 2005 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

ادھر بہاولپور سینٹرل جیل کو سزائے موت کے پانچ مجرموں کے بلیک وارنٹ موصول ہوئے تھے۔جن میں سے ایک مجرم اجمل عرف پتھر کو پھانسی دیدی گئی ہے۔مجرم اجمل نے 2001 میں خانپور میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔تین مجرموں کو کل پھانسی دی جائے گی۔پھانسی سے قبل مجرموں کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کے موقع پر جیلوں کیاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔