لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام چار ستمبر کو ہونے والے پوسٹ گریجوایٹ امتحانات رکوانے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار یوایچ ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 ستمبر 2015 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہچار ستمبر کو ایم ڈی اور ایم ایس کے امتحانات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلموں نے طے شدہ پرانے سلیبس کے مطابق ایم ڈی اور ایم ایس کی کلاسوں میں داخلے لئے اور اپنے امتحانات کی تیاری کی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے طالبعلموں کے امتحانات پرانے سلیبس کی بجائے ترمیم شدہ نئے سلیبس کے تحت لئے جا رہے ہیں جو کہ طالبعلموں کے بنیادی حقوق اور قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر طالبعلموں کے امتحانات پرانے سلیبس کے مطابق نہ لئے گئے تو ان کا مستقبل داو پر لگ جائے گا لہذا عدالت چار ستمبر کو ہونے والے امتحانات روکنے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام چار ستمبر کو ہونے والے پوسٹ گریجوایٹ امتحانات رکوانے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار یوایچ ایس کو تین ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :