پیٹرول کی عدم دستیابی اور مصنوعی قلت کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 ستمبر 2015 11:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کے وافر ذخائر موجود ہونے کے باوجود حکومت نے قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک منتقل کرنے سے روکنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔حکومت اور پیٹرول سپلائی کمپنیوں نے ملی بھگت کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کی اور پیٹرول کاخود ساختہ مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیاہے کہ پیٹرول کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے عدالت عالیہ کا فیصلہ موجود ہونے کے باوجود حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کے نتیجے میں شہری پیٹرول حاصل کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے اور پیٹرول کے موجودہ سٹاک کا تمام تر ریکارڈ عدالت میں طلب کیا جائے۔