لاہور ہائیکورٹ نے نانی سے تین سالہ بچی بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 ستمبر 2015 11:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) عدالتی حکم پر تین سالہ ایمان کو پولیس نے بازیاب کر ا کے عدالت کے روبرو پیش کیا۔تین سالہ بچی ایمان کی ماں نے عدالت کو بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد وہ بچی کو لے کر اپنی والدہ کے گھر چلی گئی۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ خاوند سے صلح کے بعد وہ اپنے گھر واپس چلی گئی مگر اسکی والدہ نہ تو ایمان سے ملاقات کی اجازت دے رہی ہے اور نہ ہی بچی واپس کر رہی ہے۔

بچی کی نانی نسرین بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میاں بیوی کے جھگڑے سے بچی ہر وقت خوفزدہ رہتی ہے اور اسکی ذہنی نشوو نما رک گئی ہے،بچی کے بہتر مستقبل کے لئے اسے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں۔تاہم عدالت نے تین سالہ ایمان کو ماں کے حوالے کر دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد بچی نانی سے جدائی کے غم میں روتی رہی

متعلقہ عنوان :