پشاور : سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 11:09

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور اشتہاریوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارمڑ کے علاقے میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے، تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک اشتہاری بھی مارا گیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے.

متعلقہ عنوان :