نوا ب ثنا ء اللہ زہری نے بیٹے، بھا ئی اور بھتیجے کے ریموٹ کنٹرول بم دھما کے میں ہلاکت کے واقعہ سے متعلق کیس میں انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اپنا بیا ن قلمبند کرا دیا

منگل 1 ستمبر 2015 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1ستمبر۔2015ء)پا کستان مسلم لیگ (ن ) بلو چستان کے سر برا ہ ،چیف آ ف جھا لا وان نوا ب ثنا ء اللہ زہری نے الیکشن مہم کے دوران بیٹے، بھا ئی اور بھتیجے کے ریموٹ کنٹرول بم دھما کے کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے کے واقعہ سے متعلق کیس میں منگل کو انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو ئٹہ ٹو کے جج نو روز خا ن ہو ت کے سا منے اپنا بیا ن قلمبند کرا یا ،ان کی انسدا دہشت گر دی کورٹ آ مد کے مو قع پر سیکورٹی کے غیر معمو لی انتظا ما ت کئے گئے تھے ،اس مو قع پر ان کے وکیل فا روق ایڈووکیٹ ،اسپیشل پرا سیکیوٹر تیمور شاہ کا کڑ بھی سما عت کے دوران مو جود تھے ،نوا ب ثنا ء اللہ زہری کے وکیل نے گزشتہ پیشی کے مو قع پر عدالت کے جج کو اپنے مو کل کو گوا ہی دینے کے لئے پیش کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی تھی جس پرمنگل کو پا کستان مسلم لیگ (ن ) بلو چستان کے سر برا ہ چیف آ ف جھا لا وان نوا ب ثنا ء اللہ زہری نے عدا لت کے سامنے رو برو پیش ہو کرواقعہ سے متعلق اپنا بیا ن قلمبند کرا یا ،واضح رہے چیف آ ف جھا لا وان نوا ب ثنا ء ا للہ زہری 2013ء کے ما ہ اپریل کی سولہویں دن عا م انتخا با ت کے سلسلے میں اپنے حلقہ انتخا ب میں اپنے بیٹے میر سکندر زہری ،بھا ئی نوا بزادہ میر مہر اللہ خا ن زرکزئی ،بھتیجے نواز عرف زیب زہری وپارٹی کارکنوں کے ہمرا ہ انجیرہ سے گزاں زہری جا رہے تھے کہ ان کے قا فلے کو راستے میں ترا سا نی کے مقا م پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشا نہ بنا یا گیا جس کی زد میں آ کر ان کے بیٹے میر سکندر زہری ،بھا ئی نوا بزادہ میر مہر اللہ خا ن زرکزئی ،بھتیجے نواز عرف زیب زہری اورذا تی گارڈ علی محمد کی گاڑی تبا ہ ہو گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تما م افراد جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہو گئے تھے اس سلسلے میں 17اپریل کو نا مزد ملزما ن کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا گیا تھا جس کا انسدا د دہشت گردی کی عدا لت میں نا مکمل چا لا ن پیش کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نا مزد ملزمان میں کئی سیاسی اور قبا ئلی و دیگر اہم شخصیات بھی شا مل ہیں ۔