کسی طیارے یا فیول ٹینک گرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں: پاکستان سول ایوی ایشن

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 23:51

کسی طیارے یا فیول ٹینک گرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں: پاکستان ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سےوضاحت کی گئی ہے کہ کراچی میں کسی طیارے یا فیول ٹینک گرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھماکے کی اطلاعات کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کراچی کے کسی علاقے میں کسی طیارے یا فیول ٹینک گرنے کی اطلاعات میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تربیتی پروازیں کی جارہی تھیں اور ممکنہ طور پر دھماکے کی آواز ساونڈ بیرئیر کراس کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :