کراچی اورنگی ٹاون میں خیرآباد چنگی پر دھماکے کی اطلاع، رینجرز نے گلشن بہار اور کربلا کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 22:56

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) رینجرز نے کراچی کے علاقوں گلشن بہار اور کربلا کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے دھماکہ اورنگی ٹاون کے علاقے میں واقع خیرآباد چنگی پر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ رینجرز نے دھماکے کی اطلاعات کے بعد گلشن بہار اور کربلا کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔