ساری توپوں کا رخ سندھ کی طرف موڑ دیا گیاہے، ناصر شاہ

منگل 1 ستمبر 2015 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ کے وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ ساری توپوں کا رخ سندھ کی طرف کردیا گیا ہے، پیپلزپارٹی پر دہشت گردی کاالزام لگانا کسی صورت بھی درست نہیں ہے۔۔ ایف پی سی سی آئی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ساری توپوں کا رخ ہماری طرف کردیا گیاہے یہ تاثر درست نہیں کہ سندھ حکومت کا آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات نے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کو خوب تنقید کا نشانہ بنایاکہنے لگے ڈاکٹر عاصم پر ایم کیو ایم کی حمایت کے الزامات کے ثبوت پیش کیے جانے چاہیے ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین عبدالرحیم جانو نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیئے قیام امن ضروری ہے۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ سی این جی بسیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں، مزید بسیں لائی جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :