ڈاکٹر عاصم کے ظلم و ستم کا شکار شہری حساس اداروں کو خط لکھنے لگے

ڈاکٹرعاصم نے ضیاالدین اسپتال کوخیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈکرایالیکن یہاں غریب مریضوں کاعلاج نہیں کیاجاتابلکہ دھکے دے کرباہرنکال دیاجاتاہے

منگل 1 ستمبر 2015 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اورسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے ظلم وستم کا شکارکراچی کے شہریوں نے بھی حساس اداروں کوخطوط لکھ کردردبھری داستان سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کی جانب سے حساس اداروں کولکھے جانیوالے خطوط میں سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے ضیاالدین اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اورناانصافی کی شکایات کی گئی ہیں ۔

خطوط میں بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نے ضیاالدین اسپتال کوخیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈکرایالیکن یہاں غریب مریضوں کاعلاج نہیں کیاجاتابلکہ دھکے دے کرباہرنکال دیاجاتاہے،خطوط میں بتایاگیاکہ اگرکوئی مریض انتقال کرجائے توبل کی ادائیگی تک لاش ورثا کے حوالے نہیں کی جاتی۔ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے بعدڈاکٹرعاصم کے اسپتالوں کے آڈٹ سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :