قانون نافذ کرنے والے اداروں کااسلم رئیسانی کے پی اے کے گھر چھاپہ، سونے اور کرنسی سے بھرے 4صندوق بر آمد ، اہلخانہ کو حراست میں لے لیا

منگل 1 ستمبر 2015 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھر پر چھاپہ مار کر سونے اور کرنسی سے بھرے 4صندوق قبضے میں لے کر اس کے اہلخانہ کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قانون نافذ کر نے والے اداروں نے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھر پرچھاپہ مارا، جس کے دوران سونے اور کرنسی سے بھرے چار صندوق قبضے میں لے لئے۔ اسلم رئیسانی کا پی اے عمران بلوچستان ہاؤس میں تعینات ہے، چھاپے کے وقت گھر پر نہیں تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کے اہلخانہ کو حراست میں لے لیا۔