ایف آئی اے نے سی ڈی اے اور آئیسکو کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا، غیرقانونی اثاثے بنانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج،ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی کا بیان ریکارڈ
آئیسکو کے دو افسران سی ایس او نوید اقبال اور ایس ڈی مظہر اقبال کے خلاف 66لاکھ کی بدعنوانی کی کارروائی شروع
منگل 1 ستمبر 2015 22:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے سی ڈی اے او ر آئیسکو سمیت وفاقی دارالحکومت کے مختلف اداروں کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے خالد کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، خالد کھوکھر نے سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کرالی،مزید گرفتاریوں کی توقع ہے، ایف آئی اے نے ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی کا بیان ریکارڈ کرلیا،آئیسکو کے دو افسران سی ایس او نوید اقبال اور ایس ڈی مظہر اقبال پر 66لاکھ کی بدعنوانی کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی شروع کی اور غیر قانونی کروڑوں کے اثاثے جمع کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے خالد کھوکھر کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا، جس پر خالد کھوکھر نے سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرالی، دوسری طرف ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے، اس پر غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا الزام ہے اور پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے کروڑوں روپے کمانے والی سی ڈی اے کی خاتون ممبر اسٹیٹ شائستہ سہیل کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.