اُردو کو باضابطہ طور پر سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے،زبیر حفیظ
منگل 1 ستمبر 2015 22:42
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ اردو کے نفاذ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائداعظم نے خود اُردو کو قومی زبان کا درجہ دیا تھا جبکہ 1973ء کے آئین میں متعین کیا گیا کہ آئندہ دس سال تک اُردو باقاعدہ سرکاری زبان کے قالب میں ڈھل جائیگی مگر بدقسمی سے آج تک اُردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینا تو کجا‘ اسے قومی زبان کی حیثیت سے بھی تسلیم نہیں کرایا جا سکا۔
منگل کو یہاں جاری ایک بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ پنجاب شعبہ اُردو کے طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اردو کو محض ایک علاقائی زبان کا درجہ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
زبان کے حوالے سے بانی پاکستان قائداعظم کی سوچ کا احترام کرتے ہوئے اُردو کو باضابطہ طور پر سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے جس کیلئے آئین پاکستان میں بھی شق موجود ہے اردو بلاشبہ ہماری قومی زبان ہے جو پانچوں صوبوں کے درمیان رابطے کا سب سے موثر ذریعہ ہے مگر ہنوز پورے ملک میں سرکاری دفاتر ہوں ہو یا عدالت یا نجی دفاتر، سب جگہ کام کاج انگریزی میں ہو رہا ہے اور قومی زبان کو جان بوجھ کر اس کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
علمی، ادبی و سائنسی سطح پر اردو زبان نے جو روز افروز ترقی کی ہے وہ اس بات کی متقاضی ہے کہ عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد ملک بھر میں تدریسی و سرکاری و عدالتی امور کی انجام دہی کا ذریعہ بنایا جائے تاکہ اسے قومی زبان کی حیثیت سے تسلیم کرایا جا سکے۔ اس مقصد کیلئے اردو کو ملک بھر میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں، دفاتر اور عدالتوں میں رائج کرنا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.