پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی پیٹرول کا بحران حکومت کی غیر معیاری پالیسی کا ثبوت ہے، شاہجہان بلوچ

عالمی منڈی کے مقابلے میں 25فیصد کمی سراسر بددیانتی ہے، حکمران بتائیں بقیہ پیسہ کہاں جارہاہے، وفود سے گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) لیاری سے منتخب پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے شاہجہان بلوچ نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں محض چند روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،پیٹرول کاریٹ عالمی منڈی کے مقابلے میں صرف 25فیصد کم کیاگیاہے جو سراسر بددیانتی ہے، قوم حکمرانوں سے پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ بقیہ پیسہ آخر کہاں جارہاہے۔

یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر لیاری میں آئے ہوئے نوجوانوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے پیٹرول کابحران شروع ہوگیاہے جو حکومت کی غیر معیاری پالیسی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نہ جانے عوام سے کس دشمنی کا بدلہ لے رہی ہے،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا عوام کو براہ راست فائدہ ہوناچاہیئے جس طرح پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

حکمران عوام کی قوت خرید کا خیال رکھیں ایسانہیں ہوناچاہیئے کہ عام انسان ضروریات زندگی کی عام اشیاء سے بھی محروم ہوجائے۔ ملک میں جس رفتار سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس سے لگتاہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی بھی بمشکل کھاپائے گا۔

متعلقہ عنوان :