کموڈور اکبر نقی نے 18 ویں کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی کی کمانڈ سنبھال لی

منگل 1 ستمبر 2015 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) کموڈور اکبر نقی نے 18 ویں کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔ انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف دی نیول اسٹاف لیٹر آف کمنڈیشن (تعریفی خط) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ اس سے قبل نیول کمانڈر ویسٹ (بلوچستان کوسٹ)، اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور، مختلف جہازوں اور اداروں میں بھی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کموڈور اکبر نقی نے وار اسٹیڈیز میں ایم ایس سی کیاہوا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (کینیڈا)، آرمڈ فورسز وار کورس ( این ڈی یو پاکستان)، انٹرنیشنل ڈیفنس منیجمنٹ کورس (امریکہ) اور پاکستان نیوی وار کالج سے بھی پیشہ وارانہ کورسز کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میرین اکیڈمی ملک کا واحد ادارہ ہے جو سی فارر کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ اسے ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی مالمو (سوئیڈن) کی ریجنل برانچ کی بھی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان میرین اکیڈمی مرچنٹ نیوی افسران کی تربیت کا بھی اہم ترین ادارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :