کراچی ایئرپورٹ پر سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

برآمد کئے گئے زیورات میں طلائی کنگن اور ہار شامل ہیں ،ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز

منگل 1 ستمبر 2015 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) کسٹم حکام نے قائد اعظم ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذائع کے مطابق کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والی غیرملکی پروازکے مسافرشہزاد کے سامان سے ایک کلو گرام سے زائد مقدار کے سونے کے زیورات برآمد کرلئے۔ حکام نے مزلم کو حراتس میں لے کراس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمزواثق ملک کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے زیورات میں طلائی کنگن اورہار شامل ہیں جنہیں ایمرجنسی لائٹس اورپنکھوں میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا جن کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :