کراچی،سیکیورٹی خدشات ،انسداد پولیو مہم تین حصوں میں تقسیم

منگل 1 ستمبر 2015 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) کراچی میں جاری آپریشن اورسیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم کو تین حصوں میں تقسیم کردیاگیاہے۔پولیو مہم 7 ستمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا جسکے تحت پہلے مرحلے میں انتہائی حساس علاقے جبکہ دوسرے مرحلے میں حساس علاقے اور آخری مرحلے میں عام علاقوں میں معمول کے مطابق پولیو مہم کی جائے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق 7 ستمبر سے جاری پولیو مہم کے دوران 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے قطرے پلائے جائیں جبکہ انجکشن کے ذریعے بھی ویکسینشن کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :