سندھ حکومت نے ماتحت محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کر دی

منگل 1 ستمبر 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ حکومت کے ماتحت محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس ضمن میں باخبرذرائع نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن و مختلف اداروں کو نیلامی میں بدعنوانی کی شکایت موصول ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

جس کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کے ماتحت محکموں میں نیلامی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر نیلامی کا عمل بہت ضروری ہوتو متعلقہ کمشنر کی زیر نگرانی کرایا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پرانے سامان کی آڑ میں محکمہ سندھ کے ماتحت محکموں میں نئے سامان کی فروخت کا سلسلہ جاری تھا، جن میں گاڑیاں ، ایئر کنڈیشنڈ اور دفتری سامان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :