مخالفین کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرتا تھا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عباسی شہید اسپتال فریدالدین کا اعتراف

منگل 1 ستمبر 2015 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور میڈیکل ایڈکمیٹی کے رکن ملزم فریدالدین نے اسپتال میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں اور شہریوں کو دوران علاج زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا،تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال کا ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ملزم فریدالدین انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوا۔

(جاری ہے)

رینجرز لاء افسر نے ملزم کے ہولناک اور دل دہلا دینے والے انکشافات سے عدالت کو آگاہ کیا،لاء افسر نے بتایا کہ ملزم نے عباسی شہید اسپتال میں علاج کیلئے آنیوالے مخالف سیاسی کارکن اور سینکڑوں شہریوں کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم قیادت کی ہدایت پر زہریلے انجکشن لگایا کرتا تھا،لاء افسر کے مطابق ملزم عباسی شہید اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور خواتین ڈاکٹرز کو بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،ملزم نے پارٹی کارکنوں کو اسپتال میں ملازمت بھی دلوائی قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی نشاندہی پر قبرستان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر چکے ہیں،عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :