وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کرنے اور کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو خود صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت

منگل 1 ستمبر 2015 22:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں بالخصوص راولپنڈی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تمام متعلقہ ادارے، محکمے اور انتظامیہ ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے فعال طریقے سے فرائض سرانجام دیں اور ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو راولپنڈی جا کر خود صورتحال کا جائزہ لینے اور فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔