وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بعض شہروں میں پٹرول کی عدم دستیابی کا نوٹس

کابینہ کمیٹی ، کمشنرز اور ڈی سی اوز پٹرولیم مصنوعات کی نئے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں، شہباز شریف

منگل 1 ستمبر 2015 22:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے بعض شہروں میں پٹرول کی عدم دستیابی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی نئے مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے اور کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول، صوبائی انتظامیہ، کمشنرز اور ڈی سی اوز پٹرولیم مصنوعات کی نئے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو پٹرول یاڈیزل کی عدم دستیابی کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔عوام کو پٹرول کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول یا ڈیزل کی عدم دستیابی پر فوری ایکشن لیا جائے اور اوور چارجنگ پر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔