وزیراعلیٰ کاگوجرانوالہ میں مبینہ زیادتی کے بعد5سالہ بچی کے قتل کا نوٹس،ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

منگل 1 ستمبر 2015 22:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے چوہان کالونی میں مبینہ زیادتی کے بعد 5سالہ بچی کے قتل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ وزیراعلی نے بچی کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :