راولپنڈی،ریسکیو 1122نے ایک ماہ میں 1992 ایمر جنسیز میں 2010متا ثرین کو ریسکیو کیا

منگل 1 ستمبر 2015 22:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)پنجا ب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے ماہ اگست 2015 ء کے دورا ن1992 ایمر جنسیز میں 2010متا ثرین کو 7 منٹ کے اوسطاً رسپا نس ٹائم کے ساتھ ریسکیو کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ما ہ میں ایمر جنسی سروس نے 1992 ایمر جنسی کا لز میں سے 817 روڈ ٹریفک حا دثات ، 01 عما رت منہدم ہو نے کے واقعا ت ، 203سپیشل ریسکیو آپر یشن ، 829 میڈیکل ایمر جنسینز میں بر وقت رسپا نس کر کے مد د فراہم کی۔

(جاری ہے)

ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122 راولپنڈی نے 61 آگ کے حا دثا ت میں بر وقت رسپا نس کر کے ان حا دثات کو بڑے سا نحا ت میں تبدیل ہو نے سے بچا یا ۔ کما نڈ اینڈ کنٹرول روم کے اعداد وشما ر کے مطا بق ریسکیو 1122 نے ان حا دثا ت میں کئی ملین کے املاک کو محفوظ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحما ن نے عوام النا س سے درخواست کی کہ وہ رات کو سونے سے پہلے تما م بر قی اور گیس کے آلات کو بند کر دیں تاکہ بڑھتے ہو ئے سا نحا ت و حا دثات میں کمی لائی جا سکے انہو ں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی یا سانحے کی صورت میں بروقت کال ہی سروس کی طرف سے بر وقت رسپا نس کی ضامن ہے۔