ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری و معاشی ترقی حکومت کی اعلی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ظفر اقبال

منگل 1 ستمبر 2015 22:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی تیزی سے بہتر ہوتی صورتحال اور معاشی ترقی لیگی حکومت کی نیک نیتی اور اعلی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی مثبت پالیسیوں کے باعث عام آدمی تک فائدہ پہنچنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔نواز شریف ، چوہدری نثار اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھی کینٹ بورڈس کی طرح مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی کیوں کہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور اسے کھوکھلے نعروں سے متنفر نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :