پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی سالگرہ

ریڈیو پاکستان نے خطہ پوٹھوار کے سامعین کے دلوں پر راج کیا ہے، اسٹیشن ڈائریکٹر فیاض کیانی

منگل 1 ستمبر 2015 22:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی سالگرہ جوش خروش کے ساتھ بھرپور طور پر منائی گئی ، خصوصی نشریات کے دوران صبح سے رات تک کے تمام پروگراموں میں کمپیئرز کے ساتھ پروڈیوسربھی شامل رہے جبکہ ٹیلی فون کالز کے ذریعے سامعین کو پروگراموں میں شامل کیا گیا۔ منگل کو ان پروگراموں میں سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ‘ فخر عالم نعمانی‘ مجتبیٰ عامر‘عبدالحفیظ‘سلمان المعظم اور پروڈیوسر اقبال اعوان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر ریڈیو پاکستان کی65ویں سالگرہ کاکیک بھی کاٹا گیا اسٹیشن ڈائریکٹر محمد فیاض کیانی نے سامعین اور مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی ایک فیملی چینل ہے جس کو پوری ڈویثرن میں بھرپور دلچسپی سے سنا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی نے خطہ پوٹھوار کے سامعین کے دلوں پر راج کیا ہے اور اس اسٹیشن کے مقبول عام سلسلے آج بھی سننے والوں کے دلوں میں ماضی کی حسین یادوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ محمد فیاض کیانی نے کہا کہ ماضی کی قابل فخر روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈیو کے پروگراموں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جس کے لئے تمام پروڈیوسر ،میزبان اور ٹیکنکل سٹاف ایک ٹیم ورک کی طرح اپنی ہر ممکن کوششیں بروے کار لا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :