ملک میں عیدالاضحی 25ستمبر کوہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 1 ستمبر 2015 21:58

ملک میں عیدالاضحی 25ستمبر کوہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار ذیقعد کا مہینہ 30دن کا ہو سکتا ہے اور ملک میں عیدالاضحی 25ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس بار ذیقعد کا مہینہ 30دن پر مشتمل ہونے کے امکان ہیں جس کے باعث ملک میں عیدالاضحی ممکنہ طور پر 25ستمبر کو ہو سکتی ہے تاہم ذوالحج کے آغاز کاحتمی فیصلہ مرکزی روئیت حلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ عرب ممالک میں عیدالاضحی 23ستمبر کو منائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں عیدالاضحی 24ستمبر کو منائی جائے گی۔