عدالتی حکم پر بحال پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر احمد ندیم نے دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا
ڈاکٹر عاصم نے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پرندیم اکبرکو عہدے سے ہٹاکر امجد پومی کوتعینات کردیا تھا رینجرز اور نیب نے ڈاکٹر امجد کے خلاف پی ایم ڈی سی میں میڈیکل کالج کی رجسٹریشن میں وسیع پیمانے پر گڑبڑ اور کروڑو ں روپے کی رشوت کی تحقیقات شروع کر دیں
منگل 1 ستمبر 2015 21:50
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) عدالت کے حکم پر بحال ہونے والے پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر احمد ندیم اکبر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا‘ ڈاکٹر ندیم کو پیپلز پارٹی کے رہنما سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر امجد پومی کو رجسٹرار تعینات کیا تھا جس نے ڈاکٹر عاصم کی ایماء پر پی ایم ڈی سی میں میڈیکل کالج کی رجسٹریشن میں وسیع پیمانے پر گڑبڑ کر کے کروڑو ں روپے رشوت وصول کئے جس کی رینجرز اور نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق کراچی میں گرفتار ہونیوالے سابق مشیر برائے پٹرولیم و گیس ڈاکٹر عاصم حسین ماضی میں پی ایم ڈی سی کے سربراہ رہ چکے ہیں ، جنہوں نے اپنے احکامات سے ادارے میں مقرر کردہ دو سابق رجسٹرار ڈاکٹر راجہ امجد محمود پومی اور ڈاکٹر شائستہ فیصل کے ذریعے ڈاکٹریٹ کی جعلی ڈگریاں تقسیم کرنے اور نو سرباز افراد کو نجی میڈیکل کالجوں کے قیام کا لائسنس جاری کرنے کی گویا فیکٹری لگا رکھی تھی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.