ریڈیو پاکستان نے 1965ء کی جنگ کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کر نے کا آغاز کر دیا

مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں اور دفاع وطن کیلئے دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا

منگل 1 ستمبر 2015 21:20

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ریڈیو پاکستان نے 1965ء کی جنگ میں مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں اور دفاع وطن کیلئے دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے منگل کو خصوصی پروگرام نشر کر نے کا آغاز کر دیا۔چار ہفتہ وار فیچر پروگرامز ’معرکہ ستمبر سے ضرب عضب تک‘اسی ماہ نشر کر دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان پروگراموں میں بہادر مسلح افواج کی اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف کامیابیوں کو اجاگرکیا جائے گا۔ اسکے علاوہ دستاویزی پروگرام’ صلہ شہید‘یکم سے 22 ستمبر تک روزانہ نشر کیا جائیگا۔جنگ کے دوران پاک فوج کے ساتھ قوم کی طرف اتحاد، ملک سے محبت اور استقامت کے مظاہرکو عوام کی آگاہی کیلئے نشر کیا جائے گا۔ یوم ِ دفاع کے موقع پر قومی ہیروز کے خاندان کے افراد کے انٹریوز، ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کے تاثرات، ممتاز دفاعی تجزیہ کار اور دانشورں کی آراء پر مبنی پروگرام نشر کئے جائیں گے جن میں 1965ء کی جنگ کے واقعات و کامیابیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :