سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے تین مجرم بھائیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا
منگل 1 ستمبر 2015 21:20
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے تین مجرم بھائیوں کے جرم کو قتل خطاء قرار دیتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاہے۔ منگل کوجسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ملازم حسین ودیگر کی جانب سے دائراپیل کی سماعت کی۔
اس موقع پر مجرمان کے وکیل محمد بشیر پراچہ نے پیش ہوکر دلائل دیئے اورموقف اپنایا کہ یہ واقعہ فوری اشتعال کا نتیجہ ہے، مجرمان کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں رکھتے اور نہ قتل کے اس واردات کی کوئی پلاننگ کی گئی تھی، عدالت حقائق اور قتل کے پس منظرکو مد نظر رکھے۔ عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ قتل انسانی جانوں کا معاملہ ہے تاہم ایسی صورت میں کہ قتل قصداً نہیں کیا گیا ہو، یہ قتل غیر ارادی طور پر کئے گئے تھے اوراس ضمن میں کوئی پلاننگ نہیں نظرآسکی اسلئے عدالت تینوں بھائیوں حسین، ساجد حسین اور عابد حسین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیاجاتاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.