پی اے سی کا اجلاس، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سکیم کی عدم تکمیل کی انکوائری اور ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے کی ہدایت

امید ہے اس سال کے اخر تک تمام الاٹیز کو پلاٹ دے دئیے جائیں گے،سیکرٹری وزارت سمند ر پار پاکستانیز کمیٹی کا ورکرز ویلفئیر بورڈ کے اربوں کے فنڈز کا عدم استعمال، سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے قبضے اور ای او بی آئی کی سٹاک ایکسچینج میں اربوں کی سرمایہ کاری پر اظہار تشویش ، سرمایہ کاری کم کرنے کی ہدایت کنویئر سید نوید قمر کا سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کی غیر حاضری پر شدید ناراضگی اور غصے کا اظہار ، اگلے اجلاس میں حاضر اور وضاحت پیش کرنے کا حکم

منگل 1 ستمبر 2015 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سکیم کے اخراجات 60کروڑ روپے سے بڑھ کر 2 ارب 40کروڑ ہونے کے باجود سکیم مکمل نہ ہونے کی انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کو سخت ترین سزائیں دینے کی ہدایت کر دی ہے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے اربوں روپے فنڈز کے عدم استعمال، ملازمین کیلئے بنائی گئی سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے قبضوں اور ای او بی آئی کے اربوں روپے کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری کم کرنے کی ہدایت کی ہے ، کنویئر سید نوید قمر نے سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کی اجلاس سے غیر حاضری پر شدید ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلے اجلاس میں حاضر ہونے اور وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے منگل کو اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہاؤسنگ کالونیوں کے مکمل نہ ہونے کے بارے میں آڈٹ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ وزارت کے سیکرٹری نے بتایا کہ سمند ر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد زون فائیو میں رہائشی منصوبے کا آغاز 1996میں کیا گیا اور میسرز کارکن نامی تعمیراتی کمپنی نے 60کروڑ روپے کی سب سے کم بولی دیدی مگر بدقسمتی سےمذکورہ فائل منظوری کے لئے اس وقت کے وفاقی وزیر کی میز پر 14مہینے تک پڑی رہی اور اس کے بعد رہائشی منصوبے کے تین بار ٹینڈر ہوئے مگر بورڈ آف گورنر نے منظوری نہیں دی بالاخریہ ٹھیکہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کو 2008میں سنگل بولی دہندہ کے طور پر 2 ارب 40کروڑ روپے میں دیدیا گیااور 2011 تک رہائشی منصوبے کے تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا مگر انہوں نے بھی تاحال اس کو مکمل نہیں کیا ہے اور امید ہے کہ اس سال کے اخر تک تمام الاٹیز کو پلاٹ دے دئیے جائیں گے انہوں نے انکشاف کیا کہ رہائشی سکیم جس جگہ بنائی گئی ہے وہ جگہ بھی موزوں نہیں ہے اور بارشوں کی صورت میں تمام تعمیراتی کام کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے چیرمین کمیٹی نے منصوبے میں کئی سالوں کی تاخیراور دیگر معاملات کی انکوائری ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کی جانب سے اخراجات میں اضافے اور بیرون ممالک بہت کم تعداد میں پاکستانیوں کے بھجوائے جانے کے بارے میں آڈٹ اعتراضات کے جواب میں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران بیرون ممالک ملازمت کے لئے پاکستانیوں کو بھجوانے کے سلسلے میں کوئی بھی وفد سرکاری طور پر باہر کا دورہ نہیں کیا ہے جبکہ بعض ممالک میں کمیشن طلب کیا جاتا ہے جو ہم سرکاری طور پر نہیں دے سکتے ہیں کمیٹی کو بتایا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے اربوں روپے سٹاک ایکسچینج سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں لگانے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے میں ملک بھر کے ملازمین کی جمع پونجی ہوتی ہے اس کا غلط استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے انہوں نے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے اربوں روپے صوبوں کو استعمال میں نہ دینے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ رقم ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین کی فلاح و بہبو د پر استعمال کی جاتی تو ادارے کے ملازمین کی حالت بہتر ہوسکتی ہے کمیٹی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی رہائشی کالونیوں پر غیر متعلقہ افراد کے قبضو ں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں قانون کا سہارا لیا جائے اور تمام غیر متعلقہ قابضین کو نکال کر ادارے کے ملازمین کو گھر آلاٹ کئے جائیں کمیٹی نے فراڈ اور کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے کیسز نیب کو بھجوانے اور ان کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے

متعلقہ عنوان :