پنجاب اسمبلی کی شہید شجاع خانزادہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی سفارش

منگل 1 ستمبر 2015 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی نے سانحہ اٹک میں شہید ہونے والے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ شجاع خانزادہ کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول یوارڈ دیا جائے۔ شجاع خانزادہ اٹک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔