`پی ٹی وی لاہور مرکز نے یوم دفاع پر طلباء ،طالبات کیلئے یوتھ کوئز پروگرام ٹائٹل” عظمتوں کے نشان “ریکارڈ کرلیا`

منگل 1 ستمبر 2015 21:10

`پی ٹی وی لاہور مرکز نے یوم دفاع پر طلباء ،طالبات کیلئے یوتھ کوئز پروگرام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان ٹیلی ویژن نے یوم دفاع کو شایان شان طریقے سے منانے کا اہتمام کیا ہے۔ اپنے چینل کی پروڈکشن کا رخ اس دن کی اہمیت و افادیت کے مطابق موڑ دیا ہے۔پی ٹی وی لاہور مرکز نے طلباء ،طالبات کیلئے ایک یوتھ کوئز پروگرام جس کا ٹائٹل عظمتوں کے نشان ریکارڈ کیا ہے ۔ یہ کوئز پروگرام مقامی یونیورسٹیUET میں منعقد کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ذہین طلباء ، طالبات نے حصہ لیا اس میں خاص طور پر ان طلباء ، طالبات کا چناؤ کیا گیا جن کا مطالعاتی طور پر ملکی تاریخ پر گہری نظر تھی FCCیونیورسٹی،UET,PU,UCP کی ٹیموں نے اس کوئز پروگرام میں حصہ لیاجیتنے والی ٹیموں میں اسناد تقسیم کی گئیں اور یہی جیتنے والی ٹیمیں ہیڈ آفس اسلام آباد جائیں گیں جہاں فائنل راؤنڈ مکمل کیا جائے گا اس پروگرام کے میزبان محمد علی حمزہ ہیں پروگرام میں میجر جنرل شفیق احمد ستارة جرائت ،ستارہ بسا لت شریک ہوئے ۔ یہ پیشکش آئیزہ عرفان کی ہے۔

متعلقہ عنوان :