`قومی چینل نے قومی دنوں کے حوالے خصوصی نشریات کونشر کرنے کا اہتمام

پی ٹی وی نے 6ستمبر کے شہداء کی قربانیوں کو منفرد انداز میں منانے کیلئے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی`

منگل 1 ستمبر 2015 21:10

`قومی چینل نے قومی دنوں کے حوالے خصوصی نشریات کونشر کرنے کا اہتمام

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے اپنے قومی چینل کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہمیشہ ہی دنوں کی اہمیت اور افادیت کے تناظر میں پروگرام تشکیل دےئے ہیں ۔ ان میں یوم آزادی، محرم الحرام ،عیدین ،رمضان اور 6ستمبر شامل ہیں۔ پی ٹی وی نے 6ستمبر کے شہداء کی قربانیوں کو بڑے منفرد انداز میں منانے کیلئے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

قومی چینل نے اپنی ان تمام نشریات کو ''دیا جلائے رکھنا'' کے ٹائٹل سے نشر کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ ناظرین بخوبی آگاہ ہیں کہ کچھ عرصہ سے وطن عزیز کئی ایک نادیدہ چیلنجز سے دو چار ہے۔ ہمیں بحثیت قوم اپنے اندر یکجہتی ،اتحاد،ایمان و یقین سے ان چیلنجز کا مقا بلہ کرنا ہے۔ وطن عزیز سے دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکنا ہے۔

(جاری ہے)

قومی چینل نے نئی نوجوان نسل کو اپنے پروگراموں کے ذریعے پیغام دینے کی منصوبہ بندی کی ہے کہ قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں الوالعزم سے ان کا مقابلہ کرنا ہے اور امید کا دیا ہاتھ میں اٹھائے رکھنا ہے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار اس کی روشنی کو بلند رکھناہے ۔

ہمیں وطن عزیز کی نظریاتی ، اسلامی،ثقافتی، معاشی اور معاشرتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے اور سبز ہلالی پرچم کو آذاد مختار قوم کی حیثیت سے سر بلند رکھنا ہے۔مزید براں یہ بھی باور کروانا ہے کہ وطن عزیز کا حصول کن انمنٹ قربانیوں سے ممکن ہوا ہے اور آج کا دن اُن شہداء کے نام کر دیں جنہوں نے اپنا سب کچھ اس وطن کی عظمت و ناموس کی خاطر قربان کر دیاپاک فوج کے ان شہداء کا ذکر یہاں بلخصوص کیا جاتا ہے جنہوں نیوطن کی سا لمیت کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا قوم ان سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی بھلا نا پائے گی ہمیں بحثیت قوم اپنی پاک افواج پر فخر ہے ۔

ان شہداء کی قربانیوں کے بعد ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم بھی وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ اس کو ترقی یافتہ مما لک کی صف میں لا کر کھڑا کرنا ہے۔ 6ستمبر کو یہ پروگرامز پی ٹی وی ہوم اور کرنٹ افےئر نیوز سے نشر کئے جائیں گے ۔ ان کی تفصیل کچھ یوں ہے(مشاعرہ،دیا جلائے رکھنا،یوتھ شو، ملی نغمے اور کوئز) وغیرہ شامل ہیں۔